کد خبر ۸۵۸ ۴۱۷ بازدید انتشار : ۱۸ بهمن ۱۳۹۵ ساعت ۱۲:۴۱

دنیا میں سب سے زیادہ زبانیں کس ملک میں بولی جاتی ہیں؟

 

پیارے بچو!

  کیا آپ یہ جانتے ہیں کہ دنیا میں سب سے زیادہ زبانیں کس ملک میں بولی جاتی ہے ہم میں ہر کے دماغ میں یہ بات چل رہی ہوگی کہ ہمارے ہی ملک میں سب سے زیادہ زبانیں بولی جاتی ہےکیونکہ ہم  کو محسوس کیا ہے کہ اگر کبھی  اپنے گھر سے بیس تیس کیلومیٹر ادھر ادھر گئے تو ہم نے دیکھا کہ وہاں کے لوگ کسی دوسرے لب و لہجہ میں آپس میں بات کر رہے ہیں ۔ آئیے آج ہم آپ کو بتاتیں کہ کس ملک میں سب سے زیادہ زبانیں بولی جاتی ہیں ۔

دنیا میں سب سے زیادہ زبانیں پاپوانیوگنی نامی چھوٹے سے ملک میں بولی جاتی ہیں۔2005 میں اس ملک کی کل آبادی 55 لاکھ 45ہزار تھی ۔ پاپوانیوگنی میں بولی جانے والی زبانوں کی تعداد 820 ہے۔ اگرچہ Hiri Motu, Tok Pisin, اور English ملک کی دفتری زبانیں ہیں لیکن وہ کے لوگ اپنی ہی زبان بولتے ہیں ۔ دوسرے ملکوں  میں تو کچھ  کلومیٹر کے فاصلے سے ایک ہی زبان کے لہجوں میں فرق پڑجاتا ہے مگر پاپوا نیوگنی میں چند کلومیٹر کے بعد موجود ہر گاؤں میں زبان ہی تبدیل ہو جاتی ہے۔پاپوا نیوگنی میں بولی جانے والی زبانیں دنیا بھر کی زبانوں کا 11.86فیصد ہے۔

پاپوانیو گنی کے بعد انڈونیشیا میں بولی جانے والی زبانوں کی تعداد 742، نائیجریا کی 516، بھارت کی 427اور امریکا کی 311 ہے۔