کد خبر ۹۰۳ ۴۵۱ بازدید انتشار : ۱۴ اسفند ۱۳۹۵ ساعت ۲۰:۱۹

ہمیشہ سچ بولیں

لوگ ايک سچے انسان کو ہميشہ عزت و احترام کي نظر سے ديکھتے ہیں۔

ايک سچا انسان ہمیشہ خوش رہتا ہے  اور اپنی زندگي کے ہر لمحے کو يادگار بنا ليتا ہے ۔  اسلام کا ايک خوبصورت ترين پيغام بھي " صداقت " ہے  ۔ ايک سچا انسان اپني تمام مشکلات اور پريشانيوں سے نجات پيدا کر ليتا ہے ۔ جن  لوگوں کے اندر دکھاوا ، دوگلا پن، نفاق اور جھوٹ  وغیرہ  کا عنصر پايا جاتا ہے وہ ہميشہ زندگي ميں رسوا اور ذلیل  ہوتے ہيں ۔

تو بچو!  ہم  کو چاہيۓ کہ ہم اپنی  زندگي کے ہر موڑ پر سچ سے کام لے یہاں تک کہ  اپنے دشمنوں کے ساتھ بھي، اگر کوئي انسان صداقت سچاءی  سے کام ليتا ہے تو وہ اس کے فاءدہ میں ہي ختم  ہوتا ہے ۔ اس ليۓ اگر ہم زندگي  کے تمام کام ميں سچائي کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑيں تو يقينا خوشياں بھي ہمارا  ساتھ نہيں چھوڑيں گي ۔ اور  یہ بھی ہم نے اپنی بستی اور اپنے شہر میں دیکھا ہوگا کہ لوگ ايک سچے  انسان کو ہميشہ عزت و احترام کي نظر سے ديکھتے ہیں۔