کد خبر ۹۵۴ ۴۵۷ بازدید انتشار : ۱۴ فروردین ۱۳۹۶ ساعت ۲۰:۱۱

امام علی نقی علیہ السلام

امام علی نقی علیہ السلام ہمارے دسویں امام ہیں۔ آپ "صریا" نام کے ایک گاوں میں پیدا ہوئے جو کہ شہر مدینہ سے کچھ دور پر تھا

پیارے  بچو!

امام علی نقی علیہ السلام  ہمارے دسویں امام ہیں۔ آپ "صریا" نام کے ایک گاوں میں پیدا ہوئے جو کہ شہر مدینہ سے کچھ دور پر تھا۔ آپ کے والد کا نام "امام محمد تقی " علیہ السلام تھا اور آپ کی ماں کا نام "سمانہ" تھا۔ جب آپ کے عمر نو برس کی تھی تب ہی آپ کے والد کو اس زمانہ کے بادشاہ نے زہر دے کر شہید کر دیا۔

اپنے والد کے شہادت کے بعد امامت کی ذمہ داری آپ کے کاندھے پر آ گئی ۔ امام علی نقی علیہ السلام تیرہ سال تک مدینہ میں رہے۔ لیکن آپ کے دور کے ظالم بادشاہ "متوکل" نے آپ کو مدینہ سے بغداد بلوا لیا تا کہ آپ پر کڑی نظر رکھے ۔

ہمارے امام جس طرح سے مدینہ میں لوگوں کی ہدایت مدینہ میں کر رہے تھے اسی طرح سے بغداد پہچنے کے بعد بھی لوگوں کی ہدایت کرتے رہے۔ لوگوں کی ہدایت کرنے کی وجہ سے کئی بار بادشاہ نے قید کروایا۔ اور آخر کار آپ کو بھی ۴۲ سال کی عمر میں  زہر دے کر شہد کر دیا۔ آپ کا روضہ سامرہ میں ہیں۔