Your browser isn't invited for super fun time. Your browser isn't invited for super fun time. Your browser isn't invited for super fun time.
ID : 882 DATE : 2017/02/22 10:17:22

پھول کی فریاد

آپ کے گھر میں کوءی پروگرام ہو تو میرے دم سے آپ کے گھر میں بہار آ جاتی ہے ، میری خوبصورت رنگوں سے آپ کا گھر سج جاتا ہے، ہر کوءی میری وجہ سے آپ کے گھر کی اور آپ کے سلیقہ کی تعریف کر رہا ہوتا ہے مگر آج۔۔۔۔ تو مجھے بہت رونا آ رہا ہے۔۔۔۔۔

ارے۔۔۔۔۔۔ ارے ۔۔۔۔۔ یہ آپ کیا کر رہے ہیں؟ پلیز! ذرا آہستہ  مجھے تکلیف ہو رہی ہے۔ آہ ہ۔۔۔۔ہ، آپ نے اتنی زور سے کھینچ کر ڈالی سے الگ کیا ہے اور اب ایک ایک کر کے میری پتیاں توڑ رہے ہیں اوہ ہ ۔۔۔ ویسے ہی میری زندگی اتنی کم ہوتی ہے، اور ابھی تو میں پوری طرح کھل کر مسکرایا بھی نہیں تھا کہ آپ نے مجھے توڑ لیا۔

ذرا دیکھءے تو سہی کہ میری وجہ سے آپ کے لان میں کتنی رونق رہتی ہے؟ اور صبح صبح آپ کے گھر میں خوشبو پھیل جاتی ہے۔

آپ کے گھر میں کوءی پروگرام ہو تو میرے دم سے آپ کے گھر میں بہار آ جاتی ہے ، میری خوبصورت رنگوں سے آپ کا گھر سج جاتا ہے، ہر کوءی میری وجہ سے آپ کے گھر کی اور آپ کے سلیقہ کی تعریف کر رہا ہوتا ہے مگر آج۔۔۔۔ تو مجھے بہت رونا آ رہا ہے۔۔۔۔۔

آج محفل میں مجھ کو اچھی طرح سے سجا اور سنوار کر شرکت کرنے والوں کو ہاتھوں میں دیا گیا تو ایک بچے نے تھوڑی دیر کے بعد ہی مجھے اذیت دینا شروع کر دی اور پھر مجھے زمین پر پھینک دیا۔ جب محفل ختم ہوءی اور آپ لوگوں کا پاوں میرے اوپر پڑا  تو مجھے کتنا درد ہوا اور آہستہ آہستہ رونے لگا ۔ آہ ہ ۔۔۔ آخر کیوں؟ محفل سے پہلے تو میری اتنی قدر تھی اور محفل میلاد کے بعد؟

آپ کو یاد ہے جب آپ اپنی امی اور ابو کے ساتھ اپنے دوست کو دیکھنے اسپتال گءے تھے تو آپ کتنے سارے پھول اپنے ساتھ لے گءے  تھے۔ جب آپ کے دوست نے مسکرا کر مجھے اپنے ہاتھوں میں لیا تھا تو میں بہت خوش ہوا تھا کہ میری وجہ سے ایک بیمار کے چہرہ پر مسکراہٹ آگءی اور حقیقت میں میرے ذریعہ سے آپ نے اس کے ساتھ اپنی محبت کا اظہارکیا تھا اور یہی بات اسے بہت اچھی لگی تھی۔ مگر۔۔۔۔۔ آہ ہ۔۔۔۔

جب میں آپ کے اتنے کام آتا ہوں ، آپ کے گھر کو سجاتا ہوں، خوشی اور غم کے موقع پر میرے ہی ذریعہ سے آپ اپنے دلی جذبات کا اظہار کرتے ہیں تو پھر میرا بھی کچھ خیال رکھ لیا کیجئے۔ مجھے شاخ سے توڑ یں ضرور، لیکن بلا وجہ نہیں۔ میری پتیاں الگ ضرور کریں لیکن بے مقصد نہیں۔ انسان کے ہر کام کا کوءی مفید مقصد ہونا چاہءے

ہاں۔۔۔ مجھے وہ بچے بہت اچھے لگتے ہیں جو میرا خیال رکھتے ہیں، جب میں ان کے گھر میں ہوتا ہوں تو مجھے وقت پر پانی دیتےہیں۔ مجھے صاف ستھرا رکھتے ہیں۔ میری قدر کرتے ہیں۔۔۔ مجھے اہمیت دیتے ہیں۔

میری آپ سے درخواست ہے کہ آپ سب لوگ میرا خیال رکھءے اور میری ساتھ اچھا سلوک کیجئے ۔ کریں گے نا؟؟ وعدہ کرتے ہیں

0