کد خبر ۸۲۷ ۳۱۳ بازدید انتشار : ۵ بهمن ۱۳۹۵ ساعت ۱۸:۵۷

بیکار رہنے سے پرہیز کریں

 

پیارے بچو!

ايک بيکار شخص نہ صرف خود اپني ذات کے لئے بلکہ معاشرے کے لئے بھي مشکلات کا باعث بنتا ہے ۔ اس لئے ہميشہ خود کو مصروف رکھيں ۔ ايک خالی اور بیکار انسان کا دل و دماغ شيطاني خيالات  کا گھر بن جاتا ہے جو معاشرے ، شہروں او ممالک کو نقصان پہنچا سکتا ہے ۔ ضروري ہے کہ اسلامي معاشرے ميں تمام  افراد کے لئے روزگار کے مواقع فراہم ہوں تاکہ وہ اپنے کاموں ميں مصروف رہيں ۔ معاشرے کے جوانوں کو بھي چاہئے کہ وہ اپنی صلاحيتوں ميں نکھار لاتے ہو ۓ محنت سے اپنے کاموں کو انجام ديں تاکہ زندگي ميں ان کي کاميابي يقيني ہو ۔
امام علي عليہ السلام کا قول ہے کہ 
" بہترين تفريح کام ہے "
اپنے فرصت کے لمحات کو مفيد کاموں ميں صرف کريں ۔ دوسروں کي بھي مدد کريں تاکہ انہيں بھي روزگار کے مواقع حاصل ہوں کيونکہ اگر آپ کے ارد گرد کے افراد بھي ذہني طور پر پرسکون اور خوش و خرم ہوں گے تب آپ کو بہتر ماحول ميسرہوگا ۔تحقيق سے ثابت ہوا ہے کہ فعال اور مصروف افراد ہميشہ خوشيوں بھري زندگي بسر کرتے ہيں ۔